Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"سعودی نیشنل ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ" ٹرافی کی رونمائی

امین الدین انصاری۔جدہ 
جدہ پریمیئر لیگ اور جدہ چیمپیئنز ٹرافی کے زیر اہتمام سعودی نیشنل ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی ۔ تقریب میں جدہ کی اہم شخصیات اور تنظیموں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے سعودی کرکٹ کونسل کے ذمہ دار صادق الاسلام،سعودی کرکٹ کونسل کے ٹیم منیجر ر حمت چوہدری ، گلوبل این آر آئی یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر عظمت علی عمران، ڈائریکٹراسماعیل رضا اور سعودی کرکٹ کونسل کے امپائرکاشف نے مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی ۔
جدہ پریمیئر لیگ اور جدہ چیمپیئنز ٹرافی کے ارکان سید حشمت اللہ حسینی ،علی محمد خان ، سید مکرم نذیر ،محمد عامر ، میر معراج علی ، اسلم علی خان، احمد حسین ، محمد منہاج ، سید احسان ، معز شارق ، محمد اسعد اور محمد امجد نے شرکاءاور مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ سعودی نیشنل ڈے کرکٹ کپ کے ذمہ داراوں نے بتایا کہ اس ٹورنامٹ میں کم و بیش 40 ٹیمیں حصہ لے رہی ہےں ،۔ناک آوٹ راونڈکے95 میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ11 ہفتے جاری رہے گا۔ ارکان نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لئے مزید ٹیموں کے نام آئے تھے تاہم وقت کی تنگی کو دیکھتے ہوئے صرف 40 ٹیموں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔
ٹورنامنٹ کو " سعودی نیشنل ڈے کرکٹ کپ " سے موسوم کیا گیا ۔ گلوبل این آر آئی یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر عظمت علی عمران نے ٹورنامنٹ کے ذمہ داران کو یقین دلایا کہ ان کی تنظیم ٹورنامنٹ کی کامیابی کےلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ صادق الاسلام ، رحمت چوہدری، اسماعیل رضا اور امپائر کاشف نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جدہ میں کرکٹ روز بروز ترقی کرتی جارہی ہے اب یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

شیئر: