انگلش پریمیئر لیگ : وین رونی کی شاندار ہیٹ ٹرک
لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن نے وین رونی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 0-4سے شکست دیدی۔ دیگر میچز میں آرسنل، چیلسی، لیور پول، مانچسٹر سٹی اور برونلی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ ایورٹن نے وین رونی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو0-4 سے شکست دی۔ وین رونی نے 18 ویں، 28 اور 66 ویں منٹ میں گول کئے۔رونی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں ایک ایسی کک کا دخل تھاجو ہاف لائن کی دوری سے ماری گئی اور سیدھی گول میں گئی۔جس پر گول کیپر نے بھی کہاکہ ایسی خوبصورت کک میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھی اور میرے وہم میں بھی نہیں تھا کہ یہ کک ڈائریکٹ گول میں بھی جا سکتی ہے۔ آرسنل نے ہڈرز فیلڈ ٹاﺅن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد0-5 سے ہرایا۔ گروڈ نے دو گول سکور کئے۔ لیور پول نے اسٹوک سٹی کو 0-3 سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے صالح نے دو گول کئے۔ مانچیسٹر سٹی نے ساﺅتھمپٹن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2سے ہرایا۔ ڈی برائن اور ا سٹرلنگ نے مانچیسٹر سٹی کی جانب سے گول اسکور کئے۔ برونلی نے اے ایف سی برنماﺅتھ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ برونلی کی طرف سے ووڈ اور بریڈی نے گول کئے۔