Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مویشوں کی خریدو فروخت پر نوٹیفکیشن واپس لینے کی تیاری

نئی دہلی۔۔۔۔۔ مودی حکومت 25مئی کا متنازعہ نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے تیار ہے ۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت ملک بھر میں جانوروں کی خریدو فروخت اور ذبیحے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ مویشیوں کے ذبیحے پر نوٹیفکیشن واپس لینے کے اقدامات کئی ریاستوں سے آنے والے ردعمل کے بعدکئے گئے ۔ متنازعہ نوٹیفکیشن ماحولیات و جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کی جانب سے جاری کیا گیا تھا ۔مویشی کی خرید وفروخت کیلئے تحریری بیان دینا لازمی تھا کہ وہ جانور کو ذبیحے کیلئے فروخت نہیں کررہا۔اس نوٹیفکیشن کے بعد ملک بھر میں ناراضی پھیل گئی ۔ بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھاکہ وہ طاقت کا استعمال کرکے عوام پر اپنا نظریہ تھوپنا چاہتی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے اس نوٹیفکیش کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قراردیااور ملک کی مختلف ریاستوں میں اس نوٹیفکیشن کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

شیئر: