Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر گجراتی37ہزار کا مقروض کیسے ہوگیا؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔گجرات پر قرض کا بوجھ1995ء میں 9183کروڑ روپے سے بڑھ کر 2017ء میں 2لاکھ 41ہزارکروڑ روپے  ہوجانے پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آخر گجرات کے لوگ بی جے پی حکومت کی مالی بدنظمی اور پبلسٹی کی قیمت کیوں ادا کریں؟ راہول نے اپنے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ  1995میں گجرات 9183کروڑ روپے کا مقروض تھا جو بڑھ کر2017ء میں 2لاکھ 41ہزارکروڑ روپے ہوگیا، یعنی ہر گجراتی37ہزار روپے کا مقروض ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ گجرات کی حکومت وزیر اعلیٰ وجے روپانی نہیں، امیت شاہ چلا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ گجرات میں کانگریس حکومت برسراقتدار آئی تو 10دنوں میں کسانوں کے قرض معاف کردیئے جائیں گے۔

شیئر: