Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ بالی وڈ کی بہترین شخصیت قرار

اداکار امیتابھ بچن کو بالی وڈ فلم انڈسٹری کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ دیاگیاہے۔ امیتابھ بچن کو ہندوستان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی تقریب کے دوران 2017 کیلئے انڈسٹری کی سب سے بہترین شخصیت ' بیسٹ پرسنالٹی آف انڈین فلم آف دی ایئر 2017' کاایوارڈ پیش کیاگیا جسے امیتابھ نے تہہ دل سے وصول کیا۔75 سالہ اداکار امیتابھ بچن آج بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیتے ہیں ۔وہ ان دنوں عامر خان کےساتھ فلم ' ٹھگ آف ہندوستان' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس فلم میں امیتابھ منفرد کردار میں دکھائی دیں گے۔
 

شیئر: