عامر کےساتھ اداکاری کروں گی،منوشی چہلر
حال ہی میں عالمی ملکہ حسن کا تاج حاصل کرنے والی منوشی چہلر نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کےساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیاہے۔ملکہ حسن منوشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر انہیں بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر ملی تو وہ عامر خان کےساتھ اداکاری کریں گی۔ منوشی نے کہا کہ سب اداکار اچھا کام کرتے ہیں مگر عامر خان کی بنائی ہوئی فلمیں حقیقت سے قریب ہوتی ہیں۔ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ پچھلی ہندوستانی عالمی حسیناﺅں کی طرح منوشی بھی بالی وڈ کا حصہ بن جائیں گی۔