Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو اے 83 کی تفصیلات لیک

اوپو کمپنی کے نئے اسمارٹ فون اوپو اے 83 کی تفصیلات لیک ہو کر سامنے آ گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فون میں 5.7 انچ  ڈسپلے ،اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور آکٹا کور پراسیسر دیا جائے گا۔  ڈیوائس 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو میموری کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکے گا۔
فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔فون میں بلیوتوتھ ، جی پی ایس ، اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی جائے گی۔ فون کی بیٹری 3090 ملی ایپمئر آورز کی ہو گی۔فون کو کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا جائے گا.اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ کی تاریخ سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ۔

 

شیئر: