ہند سری لنکا ٹیسٹ، کوہلی کی 20 ویں ٹیسٹ سنچری
نئی دہلی:ہندنے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کپتان ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت 4 وکٹوں پر 371 رنز بنا لئے۔دہلی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کا ٹاس ہند نے جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر مرلی وجے اور شیکھر دھون نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پہلے آوٹ ہونے والے شیکھر دھون تھے جو 23 رنز بنا کر پریرا کا نشانہ بنے۔مرلی نے 13چوکوں کی مددسے سنچری بناتے ہوئے 155رنز کی اننگز کھیلی۔چتیشور پجارا نے 23 رنز بنائے اور جب مجموعی اسکور 78 رنز تھا تو گمیج کی گیند پر سماراوکرما کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی نے مرلی کے ساتھ مل کر خوبصورت بلے بازی کا مظاہرہ کیااور 283 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اورمجموعی اسکور 361 رنز تک پہنچا دیا۔مرلی وجے 155 رنز کی بڑی اننگز کھیل کرآوٹ ہوگئے تاہم جس میں 13 چوکے شامل تھے تاہم کپتان نے اپنی بلے بازی کو جاری رکھا۔ ہند کی جانب سے پہلے روز آوٹ ہونے والے آخری بلے باز راہانے تھے جو صرف ایک رنز بنا سکے اور انھیں سینڈیکان کی گیند پر نیروشان ڈیکویلا نے اسٹمپ کردیا۔دہلی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر ہند نے 4 وکٹوں پر 371 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کی خاص بات یہ رہی کہ کپتان ویرات کوہلی نے کیریئر میں 5 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ کیریئر کی 20 ویں ٹیسٹ سنچری 156 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔