Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے ترسیل زر پر پابندی ختم

ریا:....سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے واضح کیا ہے کہ جن خواتین کے پاس قومی شناختی کارڈ ہوگا ،انہیں داخلی و خارجی ترسیل زر کے موقع پر شناخت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ رائج الوقت نظام کے مطابق کسی بھی سعودی خاتون کو داخلی و خارجی ترسیل زر کے موقع پر کسی ایسے شناخت کی ضرورت پڑتی تھی جو بینک عہدیدار کے سامنے گواہی دے کہ یہ فلاں خاتون ہے اور میں اسکی شہادت دیتا ہوں۔ شناختی کارڈ نے یہ پابندی ختم کرادی۔

شیئر: