Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں پاکستانی ہلاک

الباحہ.... باحہ کے الرومی قریہ میں گیراج میں کمپریسرپھٹ جانے پر پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ دھماکہ پاکستانی کے گھر میں ہوا۔ سر میں شدید چوٹیں آنے کے باعث فوراً ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ باحہ میں شہری دفاع کے نائب ترجمان فایز الغامدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹین کے گیراج میں کمپریسر پھٹنے سے اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے تحقیقات کیلئے عمارت کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
 
 
 

شیئر: