Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ بھومی نے کھیتوں کا رخ کرلیا

بالی وڈ کی مشہور فلم' ٹوائلٹ ایک پریم کتھا' سے شہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ بھومی پڈنیکر نے اپنی نئی فلم کیلئے کھیتوں کا رخ کرلیاہے۔ اداکارہ بھومی پڈنیکراداکار سشانت سنگھ کےساتھ اداکاری کریں گی۔ اس فلم میں بھومی ایک دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ بتایاگیاہے کہ بھومی ان دنوں مکمل گاﺅں کی دیہاتی لڑکی بننے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔بھومی اس فلم کیلئے ہرے بھرے کھیتوں میںسرپر مٹکا رکھ کر چلنے کے علاوہ صفائی ستھرائی کرنے جیسے دیگر انداز سیکھ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھومی نے عام خاتون کا کردار ادا کیا تھا مگر اگلی فلم میں وہ ایک مکمل دیہاتی خاتون کے روپ دکھائی دیں گی۔ مذکورہ فلم میں 70 کی دہائی کا دور دکھایاجائےگا۔
 

شیئر: