Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام پر دیپیکا کے 2 کروڑ فالوورز

بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنےوالی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے مداحوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔دیپیکا کے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز 2 کروڑ ہوگئے ہیں۔اتنے زیادہ مداحوں کے باعث ادکارہ دیپیکا نے ایشیائی سطح پر نمایاں ریکارڈ بنالیاہے۔ وہ ایشیائی ممالک کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جو سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھتی ہیں جس پر انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے دیپیکا کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی ہے۔حال ہی میں دیپیکا، نئی فلم پدوماوتی،میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیںاور انتہا پسندوں کی جانب سے دیپیکا کے سر کی قیمت بھی مقرر کی جاچکی ہے۔
 

شیئر: