ایپل کا نیا آئی پیڈ 259 ڈالر کا ہو گا
ایپل کمپنی اگلے سال نیا آئی پیڈ متعارف کروانے جا رہی ہے۔آئی پیڈ کا ڈسپلے 9.7 انچ کا ہوگا اور اس کی قیمت 259 ڈالر ہو گی جو کہ ایپل کمپنی کی جانب سے اتنے ڈسپلے کے حامل آئی پیڈ کے لئے اب تک کی سب سے کم قیمت ہے۔
اس سے پہلے کمپنی نے رواں سال 9.7 انچ ڈسپلےکا آئی پیڈ پیش کیا تھا جسکی قیمت 329 ڈالر تھی۔ نئے آئی پیڈ کو اپریل یا جون میں متعارف کروایا جائے گا۔ آئی پیڈ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔