امارات میں آئی فون ایکس کی قیمت میں 34فیصد اضافہ
ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں آئی فون ایکس کی قیمت میں 34فیصد اضافہ ہوگیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ امارات کے تاجر ایپل کمیٹی کی طے شدہ قیمت سے 34فیصد کر رہے ہیں ۔ تاجروں کی من مانی مسترد کی جاتی ہے۔
صارفین نے متعلقہ سرکاری محکموں کو مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے آئی فون ایکس 64 گیگا کی قیمت 4099درہم مقرر کی تھی جبکہ 256گیگا کو 4729درہم میں فروخت کیا تھا تاہم اسمارٹ فون فوری فروخت ہوگیا تھا۔