خمیس مشیط......وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے اعلان کیا ہے کہ خمیس مشیط میں 17ہزار نقلی الیکٹرانک آلات ضبط کرلئے گئے۔ الحسین نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت کے افسران نے گوداموں پر چھاپے مار کر 17ہزار جعلی الیکٹرانک آلات ضبط کرلئے۔ مارکیٹ کے حوالے کئے جانے والے تھے ۔ گودام کے مالک کو قانونی کارروائی اور پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا گیا۔