Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئس بینک سعودیوں کیخلاف متحرک

ریاض .... سوئس بینکوں نے اپنے بعض سعودی کھاتیداروں کی مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ انسداد منی لانڈرنگ کی سوئس ایجنسی کو کردی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ سوئس بینکوں کے وکلاءنے گزشتہ ہفتے دسیوں شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 2شخصیات کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایجنسی سے رجوع کرلیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوئس بینکوں پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ 2باخبر ذرائع نے نومبر میں اطلاع دی تھی کہ سعودی حکام سوئس بینکوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کررہے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انسداد منی بدعنوانی مہم سے ان مذاکرات کا کوئی نہ کوئی رشتہ ناتہ ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنے ذرائع سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب اور سوئس بینک بدعنوانی مہم کے تحت بات چیت کررہے ہیں۔ سعودی حکام بدعنوانی کے مقدمات سے براہ راست تعلق رکھنے والی شخصیتوں کے خفیہ اکاﺅنٹس تک رسائی کیلئے کوشاں ہیں۔

شیئر: