اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے، تحقیق
ساؤتھ کوریا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے اور انٹرنیٹ یا اسمارٹ فون کا مسلسل استعمال دماغ میں گیما امینوبائیٹرک ایسڈ (گابا) اور گلوٹامیٹ گلوٹامائن (جی ایل ایکس) کیمیکل کو بڑھا دیتا ہے۔گابا کیمیکل کے اضافے سے دماغ سے جاری ہونے والے سگنلز سست روی کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ جی ایل ایکس سی دماغی نیوران تیز ہو جاتے ہیں جس کے باعث نوجوانوں میں ذہنی دباؤ ، پریشانی ، انسومینیا اور اضطرابی کیفیات بڑھ جاتی ہیں۔