شیاؤمی کمپنی کے نئے اسمارٹ فون ریڈمی 5 اے کو انڈیامیں لانچ کر دیا گیا ہے۔فون کو دیش کا اسمارٹ فون نام دیا گیا ہے۔ فون میں 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور کالکوم اسنیپ ڈریگون 425 پراسیسر دیا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔
کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں 4 جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ، یو ایس بی ٹائپ سی ، آڈیو جیک اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔فون کو 7 دسمبر سے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ 20جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 5999 ہندوستانی روپے اور 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے ہو گی۔