Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان 2017 کی موثر ترین عالمی شخصیت

ریاض ....امریکی میگزین ٹائم نے اعلان کیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عوامی استصواب رائے کے مطابق 2017ءکی موثر ترین شخصیت کے طور پر منتخب کرلئے گئے۔ استصواب رائے میں دنیا بھر کے لوگ شریک ہوئے۔ سب سے زیادہ ووٹ محمد بن سلمان کے حق میں آئے۔33عالمی شخصیات جن میں سیاستدان، سرمایہ کار ، صنعتی دنیا کے شہنشاہ ، فنکار اور اصلاح پسند شامل ہیں، اول رہے۔ امریکی میگزین ٹائم 2017ءکی موثر ترین عالمی شخصیت کی بابت استصواب رائے کا اہتمام کررہا تھا۔ 4دسمبرکو دنیا بھر سے شرکت کرنے والوں نے حتمی فیصلہ سنادیا۔ شہزاد ہ محمد بن سلمان کو امریکی صدر ٹرمپ، روسی صدر پوٹین اور دنیا کے دیگر رہنماﺅں سے زیادہ ووٹ ملے۔

شیئر: