Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز:آسٹریلوی بولرز نے انگلش ٹیم کو 227 رنز پر ڈھیر کردیا

ایڈیلیڈ:آسٹریلوی بولرز کی شاندار بولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم 227رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز /8 442رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ میزبان ٹیم نے 215رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہو نے تک 4وکٹوں کے نقصان پر 53رنز بناتے ہوئے 268رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے 29رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ کوئی انگلش بیٹسمین آسٹریلوی بولرز کا عمدگی سے مقابلہ نہ کر سکا ۔ فاسٹ بولرکریگ اوورٹن41رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ اسپیشلسٹ بیٹسمینوں میں اوپنر ایلسٹر کک 37،مارک اسٹون مین18،ڈیوڈ ملان19، آل راونڈر معین علی25،وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو21رنز بنا پائے ۔فاسٹ بولر کرس ووکس36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جیمز ونس اور کپتان جوائے روٹ کے علاوہ فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کو دہرے ہندسے میں پہنچنے ۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 76.1اوورز میں 227رنز بنا سکی ۔ اسپنر ناتھن لیون نے4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ مچل اسٹارک نے3اور پیٹ کمنز نے2وکٹیں لیں۔ ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل ووڈ نے پویلین بھیجا۔
مزید پڑھیں:ایشز سیریز :گلابی گیند اور ڈے /نائٹ ٹیسٹ پر نظریں ہیں،ڈیرن لہمین
میزبان ٹیم نے 215رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تاہم انگلش بولرز نے پہلی اننگز کی نسبت بہتر بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4میزبان کھلاڑیوں کو جلد آوٹ کرلیا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 5کے اسکور پر گری ۔دوسری وکٹ کی شراکت میں 34رنز کا اضافہ ہوا تاہم اس کے بعد اس کی 3وکٹیں مختصر وقفوں سے گرتی چلی گئیں۔53رنز پر اس کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے عثمان خواجہ20،ڈیوڈ وارنر14،کپتان اسٹیون اسمتھ6 جبکہ اوپنر کیمروم بینکروفٹ4رنز بنا سکے۔جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس نے2´2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔آسٹریلیا نے 267رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ آوٹ ہوئے تو مجموعی اسکور 50رنز تھا ۔ انہوں نے ناتھن لیون کو نائٹ واچ مین کے طور پر بھیجا ۔ انہوں نے مجموعی اسکور میں 3رنز کا اضافہ کیا ۔ لیون اور پیٹر ہینڈز کومب3،3رنز پر کھیل رہے ہیں۔کھیل کے 2دن باقی ہیں۔

شیئر: