Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس سے متعلق سعودی موقف غیر متزلزل

واشنگٹن ....سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اسرائیلی کشمکش کے حتمی تصفیہ سے قبل بیت المقدس کی پوزیشن سے متعلق امریکہ کا کوئی بھی اعلان امن عمل کو نقصان پہنچائے گا اور خطے کی کشیدگی میں اضافہ کردیگا۔ٹویٹر کے مطابق امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیلی فلسطینی کشمکش کے حتمی تصفیہ سے قبل القدس کی بابت امریکہ کا کوئی بھی اعلان امن عمل کو نقصان پہنچائے گا اور خطے میں کشیدگی بڑھادے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی حمایت کی پالیسی پر گامزن تھا، ہے اور رہیگا۔ امریکہ کو سعودی عرب کے اس غیر متزلزل موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: