فاؤنڈیشن کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنے کے بارے میں حکمت عملی بنائی جائے
* * *جی ایس ایوب ۔ جازان* * *
جازان کی معروف شخصیت نصیر احمد خان شیرونی نے پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن اسلا م آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ندیم شہزاد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس عشائیہ تقریب میں جازان اور دبئی کی معروف سماجی شخصیت امیر خان شیروانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دیگرمہمانوں میں عابد شہزاد، خاقان ظہیر، امتیاز سلیمانی ، محمد افضل ، ملک نعیم اختر، حبیب بینک کے ایریا منیجر مدثر اقبال تونگر شامل تھے۔
نصیر احمد خان شیروانی نے معزر مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میرے لئے باعث افتخار ہے کہ ہم سب اس عشائیہ تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔
معزر مہمان ندیم شہزاد نے نصیر احمد خان شیروانی کا شکریہ ادا کیا اوورسیز فاؤنڈیشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز فائونڈیشن کی سہولتوں سے کس طرح فائدہ اٹھایا جائے۔ اسکے علاوہ اوورسیز فاؤنڈیشن کیا کیا سہولیات فراہم کرتا ہے ،کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
امیر خان شیروانی نے اوورسیز فاؤنڈیشن کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام پاکستانیوں کو فاؤنڈیشن کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں جس کی وجہ سے وہ فائدہ نہیں اٹھاسکتے۔ اسکے لئے مکمل معلومات فراہم کرنے کے بارے میں حکمت عملی بنائی جائے جس کیلئے میں تجویز دیتا ہوں کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی روزنامہ اردونیوز ،جدہ میں فاؤنڈیشن کے حوالے سے تفصیلی معلوماتی اشتہار کی شکل میں شا ئع کرائیں۔ اس تجویز کو سراہا گیا ۔
آخر میں تمام مہمانوں نے نصیر احمد خان شیروانی کا شکریہ ادا کیا۔