Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ویمن گروپ کویت کے زیر اہتمام نیو ایئر بازار کا انعقاد

 پاکستان سمیت روس، اٹلی، الجزائر، یمن، چین اورسری لنکا کی مصنوعات پیش کی گئیں،، میڈ اِن پاکستان کو نمایاں پوزیشن حاصل
* * * *رپورٹ وتصاویر:محمد عرفان شفیق۔ کویت* * * *
    کویت: انٹرنیشنل ویمن گروپ نے نیو ایئر بازار کا انعقادکیا جس میں 20 مختلف مما لک کے سفارتخانوں نے شرکت کی۔
اہلیہ سفیر پاکستان مسز غلام دستگیرنے پاکستان کے اسٹال کی سربراہی کی۔ نمائش میں پاکستان، روس، اٹلی، الجزائر، یمن، چین، سری لنکا کی مصنوعات رکھی گئیں، جن میں میڈ اِن پاکستان پراڈکٹ کو نمایاں پوزیشن حاصل رہی۔ خریداروں کی کثیر تعداد پاکستان کے اسٹال میں دلچسپی ظاہر کرتی رہی۔
    میڈ اِن پاکستان مصنوعات میں سالٹ پروڈکٹ، ووڈ ورک، ہینڈ میڈورک، شال، بیڈشیٹ، کاپر ورک اور کاٹن پروڈکٹ رکھی گئیں۔ پاکستان کے اسٹال کو پاکستان بزنس سینٹرکا بھرپور تعادن حاصل تھا۔ اسکے علاوہ مقامی و غیر ملکی افراد کو پاکستانی پروڈکٹس، ٹورازم اور بزنس کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔

شیئر: