الخرج....الخرج کمشنری میں امیر سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی کی طالبات ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ 3طالبات جاں بحق اور 9زخمی ہوئیں۔ ایک کی حالت نازک ہے۔حادثہ زچہ بچہ اسپتال کے سامنے کنگ عبداللہ روڈ پر پیش آیا۔ فوری طور پر ہلال احمر کی ٹیموں نے زخمی طالبات کو کنگ خالد اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا۔