گونڈا۔۔۔۔اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں مبینہ طور پر مذہب تبدیل کرائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کے بیجناتھ پٹی گاؤں میں ایک ہندو خاندان نے مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کرلیا۔رشتے داروں نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ ان لوگوں کا زبردستی مذہب تبدیل کرایا گیاہے۔کرنیل گنج کوتوالی تھانے کے رہنے والے خاندان کی منجو دیوی مذہب تبدیل کرک(پھول بانو) اور اس کا بڑا بیٹا سوراج ( امتیاز ) ہوگیا۔ امتیاز کا نکاح گزشتہ ماہ مسلم لڑکی سے ہوا ۔ منجوکے تینوں بچوں نے مذہب تبدیل کرلیا۔ مذہب تبدیل کرنیوالے سوراج( امتیاز) نے بتایا کہ گزشتہ 20برس سے ان کے پڑوسی عثمان نے پورے خاندان کی دیکھ بھال کی، ہر موڑ پر ساتھ دیا۔ ان کے اخلاق اور انسانیت نوازی سے متاثر ہوکر مذہب تبدیل کرلیا۔ معاملے کی رپورٹ پرکوتوال انگد رائے نے مقدمہ درج کرکے عثمان کو گرفتار کرلیا۔ منجو( پھول بانو) اور سوراج ( امتیاز ) سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔