Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارپوریشنز کے انتخابات دوبارہ کرائے جائیں، سماج وادی پارٹی

لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں الیکشن کمیشن بیلٹ پیپر سے الیکشن کرالے تو بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ اس بیان پر بی جے پی نے چیلنج کیا کہ اگر ای وی ایم پر اعتماد نہیں تو وہ 2شہر کارپوریشنوں میں ای وی ایم سے جیتے اپنے میئرز سے استعفیٰ دلوادیں۔سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ بی جے پی ، بہوجن سماج پارٹی کو استعفیٰ کی دھمکی کیوں دے رہی ہے؟پہلے بی جے پی میئرز مستعفی ہوں پھر کسی دوسری پارٹی کے میئرکے استعفے کی بات کریں۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ تمام شہر کارپوریشنوں کے انتخابات دوبارہ کرائے جائیں۔ اس سلسلے میں جلد گورنر سے ملاقات کی جائیگی۔چودھری نے کہا کہ افسر شاہی کے بھروسے الیکشن جیتنے والے میئر گجرات جاکر کس طرح ووٹ مانگیں گے۔

شیئر: