Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دل دیاں گلاں“کو4دن میں20ملین ویوز

انڈیا کی نئی فلم”ٹائیگر زندہ ہے“کے دوسرے گانے "دل دیاں گلاں "نے یوٹیوب پر 4 دن میں 20 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر لیے ہیں۔یہ گانا پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے، ابھی تک یوٹیوب پر اس گانے کو20 ملین 5 ہزار 8 سو 84 لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ 562 ہزار لوگ اس پر پسندیدگی ظاہر کر چکے جبکہ صرف 18 ہزر لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
شائقین نے اس گانے کی بہت تعریف کی ۔یہ گانا آج کل سب سے زیادہ سنا جانے والا ہے۔ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی سب سے زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے۔پاکستان اور انڈیا میں اول پوزیشن ٹرینڈبن گیاہے۔اس سے پہلے اس فلم کا پہلا گانا سویگ سے سواگت بھی مقبول ترین گانا رہا۔
 

شیئر: