3 دسمبر کو سندھ میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا اور سی حوالے سے صارفین نے ٹویٹر پر #سندھی_ثقافت_کا_دن ہیش ٹیگ جاری کیا جو پاکستان بھر میں دوسرے نمبر پر رہا اور بعد ازاں پانچویں نمبر پر آ گیا۔ سندھی ٹوپی اور اجرک والی تصویریں لگا کر سندھی عوام اس ٹرینڈ میں سندھی کلچر کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیااور اس طرح کی ٹویٹس بھی کرتے رہے:
سید علی نے ٹویٹ کیا:اپنی ثقافت سے محبت کرنابرنہیں۔اپنی ثقافت سے پیار کرو،اپنی ٹوپی اور اجرک سے پیار کرو لیکن مجھ پر ایک احسان کرو،ا پنے بچوں کوتعلیم دو کہ وہ اپنے لیڈر کا انتخاب کر سکیں۔
صہیب اعوان نے ٹویٹ میں لکھا:ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ وہ بینظیر بھٹو ہی تھیں جنہوں نے سندھی ثقافت کو بین الاقوامی طور پر متعارف کروایا۔
ایم این اے شازیہ عطا میری نے کہا:ہم 6000 سال پرانی تہذیب کے وارث ہیں اور اپنی ثقافت اور اپنی منفرد شناخت پرفخر محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے ورثے پر فخرہے، مبارک ہو ثقافت کا دن۔
شاہد اعوان نے لکھا: ثقافتوں کے درمیان تنوع زندگی میں خوشی لاتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا: چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام سندھی عوام کو #سندھی_ثقافت_کے_دن کی مبارک دی ہے۔