گوشت کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا طریقہ
اگر آپ گوشت کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو گوشت کو اچھی طرح دھو لیں پھر کا غذی لیموں نچوڑ کر اس میں پرانا گڑ گھول دیں اور یہ مرکب گوشت پر مل دیں . اس کے بعد لاہوری نمک باریک پیس لیں اور گوشت پر چھڑک دیں اور پھر گرم کوئلے والے خالی چولہے پر خشک کر لیں . یہ گوشت مہینوں خراب نہیں ہو گا .