مکہ مکرمہ ..... مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے قربانی کا گوشت فروخت کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہ قربانی کا گوشت مکہ مکرمہ کے ریستورانوں کو فروخت کرتے تھے۔ ان کی رہائش سے بڑی مقدار میں قربانی کا گوشت ضبط کیا گیا ہے جو غیر معیاری انداز میں اور صحت اصولوں کے خلاف رکھا گیا تھا ۔ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے ضبط شدہ گوشت انسانی استعمال کیلئے مضر قراردیتے ہوئے تلف کر دیا ہے۔