عامر کی 'دنگل' ایشیا کی بہترین فلم قرار
عامر خان کی فلم 'دنگل' نے بین الاقوامی سطح پر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ سڈنی میں آسٹریلین اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلیویژن آرٹ ایوارڈز ”آکٹا“ کی جانب سے عامر خان کی’ ’دنگل“ کو ایشیا کی بہترین فلم کا ایوارڈ ملاہے۔عامر کی فلم کو یہ ایوارڈ سڈنی میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب کے دوران پیش کیاگیا۔ عامر کی فلم ایشیائی ممالک میں ریلیز ہونےوالی فلموں میں بہترین قراردی گئی۔ ایوارڈ تقریب میں ہالی اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات مدعو کی گئی تھیں۔واضح ہوکہ عامر خان کی فلم ' دنگل' گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم نے جہاں ایک بہترین کمائی کرکے نام بنایا وہیں اسے ملکی و بین الاقوامی سطح پر کافی پسند کیاجاچکاہے ۔دنگل ہندوستان سمیت بیرونی ممالک کے سینماﺅں میں بھی ریلیز ہوئی ہے۔