رنویر سنگھ ' سمبا'میں پولیس افسر
بالی وڈ کی سب سے زیادہ تنازعات میں گھری' پدماوتی' کے مشہور اداکار رنویر سنگھ اگلی فلم میں کام کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ معروف فلمساز روہت شیٹی کی نئی فلم ' سمبا' میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ فلم کی پروڈکشن کی ذمہ داری کرن جوہر نے نبھائی ہیں۔حال ہی میں فلم کا پہلا پوسٹر منظرعام پر آیاہے جس میں رنویر سنگھ کوچلبلے اندازمیں پولیس افسر کی وردی میں دکھایا گیاہے۔ کہا جارہا ہے کہ”سمبا“میں ماضی کی مشہور فلموں رام لکھن اور سنگھم کی جھلک نمایاں ہوگی۔ 'سمبا' اگلے برس ریلیز ہوگی۔