ہالی وڈڈرامہ فلم ”ڈیڈ آن ارائیول“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ۔اسٹیفن سیفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ادویہ کی کمپنی میں ملازمت کرنے والے ایک ایسے سیلز مین کے گرد گھومتی ہے جو کام کی غرض سے لوزیانا کے ایک چھوٹے سے قصبے کا رخ کرتا ہے جہاں وہ کئی مشکلات میں گھر جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اسکاٹے تھامسن،کرسٹا ایلن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔