مکہ مکرمہ۔۔۔۔سیکیورٹی اداروں نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 234تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ان دنوں مملکت میں غیر قانونی تارکین سے آزاد مہم کے تحت جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار شدگان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ ان میں فوجداری کے مقدمات میں مطلوبین بھی شامل ہیں۔