ریاض۔۔۔۔انسداد بے روزگاری ادارے کے گورنر عمر البطاطی نے واضح کیا ہے کہ روبوٹ کے باعث سعودی مارکیٹ میں روایتی ملازمتیں ختم ہوجائیں گے۔ نیوم منصوبے کے تحت مملکت بھر میں روبوٹ کا استعمال بڑے پیمانے پر ہوگا۔ روبوٹ متعدد ملازمتوں کی چھٹی کردیگا۔ اس ٹیکنا لوجی کی بدولت مستقبل میں بعض نئی ملازمتوں کے دروازے کھلیں گے۔ البطاطی نے توجہ دلائی کہ فیکٹریوں کی ملازمتوں میں روبوٹ پر زیادہ انحصار کیا جائیگا۔