فلسطین بھر میں مظاہرے، تصادم میں ایک سو شہری زخمی
بیت المقدس: بیت المقدس اور فلسطین کے مختلف شہروں میں ایک سو فلسطینی مظاہرین اسرائیل کی گولیوں سے زخمی ہوگئے۔ آج جمعہ کی نماز کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے جلوس نکالے اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سمیت متعدد علاقوں میں اہلکار تعینات کئے اور رکاوٹیں کھڑی کیں۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور پلاسٹک گولیوں کا استعمال کیا۔مسجد اقصی کے بیرونی صحنوں اور میدانوں میں مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔
بیت القدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں