کراچی... دفاع پاکستان کونسل نے اتوار کو سفاری پارک سے مزار قائد تک تحفظ بیت المقدس مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران دفاع پاکستان کونسل کے رہنماوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان قبلہ اول پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ اسلامی ممالک اس مسئلے پر ہرگز خاموشی اختیار نہ کریں۔ امر یکہ اپنی مذموم سازش کے ذریعے اسرائیل کو خوش کرنا چاہتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کے حصول کے لئے اسرائیل کے ناجائز وجود کو منوانے کی کوششیں کر رہا ہے۔رہنماوں نے کہاکہ یہ جنگ مسلمانوں پر مسلط کی گئی ہے۔ اس کا ہر صورت دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ا مر یکہ اور حکمرانوں کو پرامن احتجاج کے ذریعے یہ پیغام دینا دینا چاہتے ہیں کہ ہماری برداشت کو اس طرح نہ آزمائیں۔