بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ' نو انٹری ' کی سیکوئل فلم میں کام نہیں کررہے ۔فلمساز بونی کپور اور انیس بزمی نے اس فلم کیلئے سلمان خان کی بجائے اداکار ارجن کپورکا کاسٹ کرلیاہے۔ فلمسازوں کا کہناہے کہ فلم کے سیکوئل کیلئے سلمان خان سے رابطہ کیاگیا ، وہ ان دنوںاپنی فلم ' ریس تھری' کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔ مصروفیت کے سبب وہ 'نوانٹری' کا سیکوئل نہیں کرسکتے۔ اداکار ارجن کپور سلمان کی جگہ کاسٹ کرلئے گئے ہیں ۔ارجن ' مبارکاں' فلم کے بعد ایک بار پھر انیل کپور کےساتھ کام کریں گے۔یاد رہے نو انٹری 2005 کی فلم ہے جس میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان کی اداکاری کو بے حد پسند کیاگیاتھا۔