چہرے کو تروتاز اور خوبصورت بنانے کے لیے مختلف قسم کے ماسک استعمال کیے جاتے ہیں ۔ یہ ماسک گھر پر بھی تیار کیے جا سکتے ہیں اور بازار سے ملنے والے ماسک کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ چند ایک ماسک بنانے کی تراکیب درج ذیل ہیں ۔
مولی کا ماسک
ایک ٹیبل اسپون مولی کے بیج لے کر باریک پیس لیں پھر دہی میں ملا کر بطور ماسسک استعمال کریں آپ کا چہرہ نکھرا ہوا اور تروتازہ محسوس ہو گا .
کھیرے کا ماسک
کھیرا چھیل کر باریک پیس لیں پھر چہرے پر اسکا لیپ کریں . چہرے کے عضلات کا ڈھیلا پن غائب ہو جائے گا .
گریپ فروٹ کا ماسک
گریپ فروٹ چھیل لیں . چھلکے کے زرد حصے کو باریک پیس لیں . اب اس میں ایک ٹیبل اسپون جو کا آٹا اور دہی شامل کریں . چہرے پر لیپ کریں اور لیپ کرنے کے آدھا گھنٹہ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ صاف کر لیں ۔ اب ٹھنڈے پانی کے چھینٹے چہرے پر ماریں ۔ آپ کے چہرے کی جلد جگمگا اٹھے گی ۔
آلو کا ماسک
چکنی جلد کے لیے آلو ابال کر باریک پیس لیں ۔ ذرا سا دودھ آلووں میں ملا کر چہرے پر لیپ کریں ۔