Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلو اور ہلدی کے ماسک سے بنائیں جلد خوبصورت اور چمکدار

 آلو اور ہلدی کے بغیر ہر باورچی خانہ ادھورا سمجھاجاتا ہے ۔یہ دونوں اشیاءکھانوں کی شان بڑھانے کے ساتھ ساتھ چہرے کے نکھار کا سبب بھی بنتی ہیں۔
 
 آلو اور ہلدی کا ماسک چہرے کی جلد کو چمکدار بنانے، چہرے سے داغ دھبے صاف کرنے اور رنگت نکھارنے میں نہایت اہم کردارادا کرتا ہے۔
 
کچے آلو کا گودا لیں اوراس میں تھوڑا سا ہلدی پاو¿ڈر ملائیں۔ پاؤڈر کی جگہ اگر آپ ہلدی کی جڑ سے رس نکال کر آلو کے گودے میں ملاتے ہیں تو یہ کافی فائدے مند ثابت ہوتا ہے تاہم اگر یہ ممکن نہیں تو پاؤڈر ہی لے لیں۔اب اسے اچھی طرح مکس کریں اور چہرے اور گلے پرلگائیں۔ اس فیس پیک کو تقریباً 30 منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے دھولیں، اس فیس پیک کا اثر فوراً ہوتا ہے اورجلد صاف ہوکر چمکدار ہوجاتی ہے جب کہ اسے مسلسل استعمال کرنے سے رنگت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے۔
 

شیئر: