ایلینوائے.... ایلینوائے یونیورسٹی کے طلباءکو لانے لیجانے کیلئے خاص طور پر بنائی گئی بس کمپنی پر ان دنوں زبردست عوامی یلغار ہورہی ہے اور ماہرین کا کہناہے کہ اس پر نسل پرستی کا سنگین الزام ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق اس نے کئی ایشیائی ممالک کے طلباءکو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ”آپ ان بسوں پر سفر کرتے ہوئے ایسا محسوس نہیں کرینگے کہ آپ چین میں ہیں“ اس طرح چین کو کسی ایسی جگہ سے مشابہت دی گئی ہے جہاں کی سیر و سیاحت و سفر کرنے والوں کو اکثر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کوئی سہولت نہیں ملتی۔ اب چینیوں کے اعتراضات کے بعد کمپنی کیخلاف ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے ۔کمپنی نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی طلباءکو اس جملے سے اس لئے مخاطب کیا گیا تھا کہ پہلے وہ بس پر سفر کے دوران خود نسلی فقرے بازی کرچکے تھے تاہم ایسے طلباءکو معذرت خواہی کے بعد معاف کردیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ معاملہ جس سفر کا ہے اس پر روانہ ہونے والی بس میں 11ایشیائی ممالک کے طلباءتھے۔