بون.... جرمن پائلٹوں نے اپنے ملک میں پناہ کی تلاش میں آنے والے افغانیوں کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد انہیں واپس افغانستان لیکر جانے سے انکار کردیا اور یوں 222سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ جرمن حکومت نے اعتراف کیا کہ لفتھانسا اور اسکے ماتحت چلائی جانے والی کم قیمت کی ایئرلائنز نے ایسے لوگوں کو واپس لیجانے سے انکار کیا۔ ان میں سے 140پروازیں فرینکفرٹ سے اڑنے والی تھیں جبکہ ڈیسلڈورف ایئرپورٹ سے تقریباً 40پروازوں کو منسوخ کیا۔ جرمن حکام کا کہناہے کہ ہم ایسے لوگوں کو جلد سے جلد انکے وطن واپس بھیجنا چاہتے ہیں جنکی پناہ لینے کی درخواستیں مستردکردی گئی ہیں تاہم ہوائی اڈوں پر ایسے لوگوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے ہیں۔لفتھانسا کے ترجمان نے کہا کہ پائلٹوںنے پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ ہر فرد کے معاملے میں الگ الگ رکھا ہے۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پرواز اڑانا خطرناک ہوگا تو وہ مسافر کو فوری طور طیارے سے اتار دیتے ہیں۔