ٹوکیو..... بھائی نے اپنی بہن اور ایک دوسری خاتون کو تلوار سے ہلاک کرکے خود کو بھی ہلاک کرلیا۔ بہن کی عمر 58سال تھی۔ جاپان میں عام طور پر خاندانی دشمنی پر روایتی سمورائی تلوار سے قتل کیا جاتا ہے۔ جاپانی میڈیا کا کہناہے کہ یہ واقعہ بھی خاندانی تنازع کا نتیجہ ہے جس میں چھوٹے بھائی نے بڑی بہن کو قتل کرکے خود کو بھی اسی تلوار سے ہلاک کرلیا۔ ابھی پولیس نے دشمنی کی وجہ نہیں بتائی تاہم میڈیا کا کہناہے کہ پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے۔