جدہ .... و زارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے زنانہ ملبوسات کی دکانوں پر 153 خلاف ورزیاں درج کیں ۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے جدہ کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیاتاکہ زنانہ ملبوسات کی دکانوں میںکام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ اس حوالے سے وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زنانہ ملبوسات مرد کارکنوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کئے جاتے ہیں ۔