Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا کی واپسی میں جلد بازی مسائل پیدا کریگی، اقوام متحدہ

جنیوا ۔۔۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کی راکھین ریاست میں مکمل استحکام اور امن کے بغیر روہنگیا کی واپسی سے گریز کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان آدریان ایڈورڈز نے جنیوا میں کہا کہ لوگ راکھین ریاست میں اس وقت تک واپس نہیں جا سکتے، جب تک وہاں پائیدار امن قائم نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق نومبر میں قریب 20 ہزار روہنگیا افراد راکھین ریاست سے بنگلہ دیش پہنچے جبکہ رواں ماہ بھی کم از کم 270 روہنگیا مہاجرین پناہ کی غرض سے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ رواں برس اگست سے اب تک بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کی مجموعی تعداد اب 6  لاکھ 46 ہزار پہنچ چکی ہے۔
 

شیئر: