Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا کیلئے مملکت کی طرف سے 20ملین ڈالر

جنیوا....سعودی عرب نے جنیوا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران کے حل کیلئے امدادی ممالک کی کانفرنس میں 20ملین ڈالر عطیے کا اعلان کردیا۔ کنگ سلمان سینٹربرائے امداد و انسانی خدمات کے نمائندہ وفد نے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنے اس وعدے کو پورا کریگا۔ وفد کی سربراہی ڈاکٹر یحییٰ الشمری نے کی۔انہوںنے کانفرنس کے انعقاد اور سرپرستی پر کویت اور یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔ الشمری نے کہا کہ بنگلہ دیش 12لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کی میزبانی کرکے عظیم الشان انسانیت نواز کردارادا کررہا ہے۔مملکت نے 20ملین ڈالر کی امداد کا جو اعلان کیا تھا وہ اس کا پابند ہے۔

شیئر: