Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین کی اجرت کیلئے پر ی پیڈ کارڈ کا اجرا

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے ترجمان خالد ابالخیل نے کہا ہے کہ گھریلو ملازمین کی اجرت کو یقینی بنانے کیلئے وزارت نے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت محنت کی جانب سے گھریلو ملازمین کے ایگریمنٹ کی ڈیجیٹل تصدیق کی جائے گی جس میں فریقین کے حقوق کی ضمانت شامل ہوگی۔ اس ضمن میں وزارت نے جو منصوبہ شروع کیا ہے اس میں صاحب العمل اپنے مکفول کی تنخواہ کیلئے اسپیشل سیکیورٹی کارڈ جاری کرے گا جس میں اس کی تنخواہ پیشگی جمع ہوگی۔ اس کارڈ سے گھریلو ملازم کی اجرت اور ان کے حقوق محفوظ رہیں گے۔ 

شیئر: