Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کا نیا فیچر صارفین میں مقبول

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے ' ڈڈ یو نو' کے نام سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس میں صارفین سے مختلف سوالات کے ذریعے ان کی دلچسپیوں اور مشاغل کا بارے میں پوچھا جاتا ہے اور ان سوالات کے جواب کو بطور اسٹیٹ صارفین کی ٹائم لائن پر پوسٹ کیا جاتا ہے تاکہ فیس بک فرینڈز ایک دوسرے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں اور ایک دوسرے کی شخصیت سے آگاہ ہو سکیں۔ فیچر کے لئے فیس بک پروفائل میں الگ سیکشن مختص کیا گیا ہے جس میں مختلف سوالات باری باری ظاہر ہوتے ہیں اور اگر صارفین کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو وہ اس سوال کو سکپ کر کے اگلے سوال کا جواب دے سکتے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے سوالات میں صارفین کے پسندیدہ سپر ہیرو ،پسندیدہ کھیل، ان کی خفیہ صلاحیت ، پسندیدہ نوکری اور تصوراتی چیزوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ فیچر کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپ دونوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: