Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے بچوں کے لئے میسنجر کڈز ایپ متعارف کرادی

فیس بک نے 6سے 12 سال کے بچوں کے لئے میسنجر چیٹ ایپ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے۔اس اکاؤنٹ کے لئے فیس بک اکاؤنٹ ہونا لازمی نہیں کیونکہ 13 سال سے کم عمر بچے قانوناً فیس بک اکاؤنٹ نہیں بنا سکتے۔م
یسنجر کڈز کو والدین اپنے اکاؤنٹ سے کنٹرول کر سکیں گے اور اس بات کا تعین کر سکیں گے کہ انکی بچے کن دوستوں یا رشتہ داروں کو چیٹنگ کے لئے ایڈ کر سکتے ہیں۔میسنجر میں بچوں کے لئے دلچسپ فلٹرز اور اسٹیکرز شامل کئے جائیں گے۔اس میسنجر پر کمپنی اشتہارات نہیں دے گی اور نہ ہی بچوں کا ڈیٹا اشتہارات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ایپلی کیشن کو فی الحال صرف آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے پیش کیا گیا ہے اور اسے ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: