Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہواوے نووا 2 ایس لانچ

ہواوے کمپنی کا نیا اسمارٹ فون نووا 2 ایس لانچ کردیا گیا ہے۔ فون میں 6 انچ بیزل لیس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور آکٹا کور ہائی سلیکون کرن 960 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں بیک پر 16 میگا پکسل کا آر جی بی سنسر اور 20 میگا پکسل کا مونوکروم سنسر دیا گیا ہے۔ فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل لینس اور 2 میگا پکسل کا سیلفی پورٹریٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی سٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کی بیٹری 3340 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔فون کو کالے، نیلے ، لال ، گرے اور روز گولڈ رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔ 4 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 2699 یان اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 2999 یان ہے۔

 

شیئر: